گوادر،پسنی فش ہاربر اتھارٹی جیٹی کی  بحالی سے ماہی گیروں میں خوشی کی لہر

204

گوادر(آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے احکامات جاری کردیے ،ایم این اے لسبیلہ گوادر محمداسلم بھوتانی نے گزشتہ ماہ اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں ضلع گوادر کے شہر پسنی فش ہاربر اتھارٹی جیٹی کی بندش کے حوالے سےآگا ہ کیا ،واضح
رہے کہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کی بحالی کے لیے حکومت جاپان نے 80کروڑ روپے حکومت بلوچستان کے حوالے کیے تھے لیکن گزشتہ بارہ سالوں سے اِن پیسوں کو استعمال نہیں کیاگیا ۔پسنی فش ہاربر اتھارٹی جیٹی کی بحالی سے مقامی ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ پسنی فش ہاربر جیٹی کی بحالی کے ساتھ ساتھ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ڈریجنگ مشین خریدی جائے
پسنی فش ہاربر