پہلی بار سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب

135

لاہور (اے پی پی) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے تحفظ کیلیے داخلی اور خارجی محاذ پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفد قومی امنگوں کے عین مطابق امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑے گا، باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دوطرفہ پاک امریکا تعلقات ضروری ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا ایڈ نہیں ٹر یڈ کیلیے ہے، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی
ہے، تحریک انصاف کے مرکزی رکن زبیر احمد نیازی اور ثاقب سندھو سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف مشکل ترین ملکی معاشی حالات میں اقتدار میں آئی مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بھرپور اور مشکل فیصلوں کے ذریعے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ہو رہا ہے۔ گورنر نے کہا کہ ’’احساس پروگرام‘‘ جیسے منصوبوں کے ذریعے غریب اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا رہا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماضی میں حکمران دورہ امریکا پر کروڑوں روپے خرچ کرتے رہے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی ہے اور ان کے دورے کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب اور دونوں ممالک میں بہترین تعلقات کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا۔
گورنر پنجاب