بدین میں پانی کی چوری روکنے کیلیے فہمیدہ مرزا کی گورنر سندھ سے ملاقات

161

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور رکن اسمبلی حسنین مرزا نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ صوبائی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فہمیدہ مرزا نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو بتایا کہ سندھ ایری گیشن اینڈ ڈرنیج اتھارٹی
اور صوبائی ایری گیشن ڈپارٹمنٹ کی کمزوریوں کی بنا پر بدین میں پانی چوری ہورہا ہے ، بدین کے کاشت کار پانی نہ ہونے کی بنا پر چاول کی فضل نہیں لگا پا رہے ، ہم پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں ، گورنرسندھ سے درخواست کرتے ہیں کہ بدین میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور اس کی چوری کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرز تعینات کی جائے،وافر پانی ہونے کی صورت میں سمند ر کی طرف بھی چھوڑا گیا ہے پھر بھی پانی بدین نہیں پہنچ پایا یہ بدین کے کاشت کاروں کا معاشی قتل ہے۔ گورنرسندھ نے فہمیدہ مرزا کو صوبے میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور چوری کی روک تھام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پانی کی ایسی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں جس کے تحت پورے صوبے کو مساوی پانی میسر آسکے۔
فہمیدہ مرزا