بہاولپور :(ن) لیگی خاتون رہنما کے گھرسے 4 من چرس برآمد

177

بہاولپور،کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈیسک +صباح نیوز+ آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف )نے مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے 4 من چرس برآمد کرکے ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے بہاولپور میں مسلم لیگ (ن) کی سابق خاتون رکن اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپا مارا ، کارروائی کے دوران گھر سے 5 من چرس برآمد ہوئی۔اے این ایف اہلکاروں نے فوزیہ ایوب کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس نے
بہاولپور سے ہی (ن) لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔اے این ایف نے دونوں ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔علا وہ ازیں کوئٹہ میںکسٹم حکام نے شہید عبدالقدوس چیک پوسٹ پر مختلف کارروائیوں میں کرڑوں مالیت کا سامان جن میں چھالیہ ، ڈیزل،ٹائر اور دیگر شامل ہے قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کلیکٹر کسٹم کی ہدایت پر تمام چیک پوسٹوں پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے اور ہرقسم کی چھوٹی بڑی گاڑیاں جن میں کاریں، ، ویگن ،ڈاٹسن،ٹرک مزدا اور مسافر کوچوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے تاکہ اسمگلنگ کے تمام راستے بند کر دیے جائیں،اسمگلنگ کے خلاف ہماری کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری رہیں گی۔
چرس برآمد