کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ جو صفر سے جیتا اور صفر رنز سے ہارا گیا ہے

241

عالمی کرکٹ کپ میں نیوزی لینڈ نے کروڑوںشائقین کے دل جیت لیے، ندیم ندوی
سعودی کرکٹ کے چیف اگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں فائنل کے دوران لنڈن میں موجود تھا اور لارڈزکے گرائونڈد پر ہونے والے فائنل میچ کا مشاہدہ کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بارایک ٹیم نے صفر رن سے میچ جیتا اور دوسری ٹیم نے صفر رن سے میچ میں شکست کھائی۔ نیوزی لینڈ کی مثالی اسپورٹس مین شپ اورکھیل مہں عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم نےاربوں شائقین کے دل جیت لیئے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ نے آخر 44 سالوں بعد پہلی مرتبہ کپ بے مثال انداز میں جیتا۔
ندیم ندوی نے مزید کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں شرکت کے لئے لنڈن میں موجود تھا۔ اسی دوران آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل انگلیڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جارہا تھا۔ یہ 12واں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ تھا جس کا آغاز 30مئی 2019کو ہوا تھا اور یہ 5واں موقع تھا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کو میزبانی کا موقع مل رہا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل ایک متنازعہ میچ بن گیا ہے کیونکہ سابق بین الاقوامی امپائر سائمن ٹاؤفیل سمیت بہت سے افراد کو محسوس ہوتا ہے کہ امپائر نے انگلینڈ کو چھ رنز کا اعزاز دیتے ہوئے امپائر نے ایک بہت غلط غلطی کی۔
آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی امپائر کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ یہ پالیسی کے خلاف ہے. انہوں نے مزید بتایا کہ فیلڈ پر امپائر نے ان قوانین کی تشریح کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔