ریاض میں مسلم لیگ (ن) کا ورکرزکنونشن، مرکزی صدرمرزا الطاف کا خطاب

245

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کا ایک عظیم ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورپارٹی میں شامل ہونے والے نئےکارکنوں کا خیر مقدم کیا گیا۔
ریاض کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی صدرمرزا الطاف نے پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پہلے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے لیے ایک شعر کہا کہ
وہ مرد نہیں جو ڈر جائےحالات کے خونی منظرسے
جس حال میں جینا مشکل ہواُس حال میں جینا لازم ہے
انھوں نے کہا جولوگ آج سے پہلے کہتے تھے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز مشکل وقت میں اکٹھے نہیں رہتےہیں، لیکن آج میں رانا ثناء الله، خواجہ سعد رفیق اوردیگرجو میاں صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں جو پوری طرح متحد ہیں۔
انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان جس طرح خود سلیکٹیڈ ہیں اسی طرح اسکی کابینہ بھی سلیکٹیڈ ہے۔ پی ٹی آئی جب سے برسر اقتدار آئی ہے اس نے ملک کو جہاں قرضے میں ڈوب دیا ہے وہیں، ملک کو مہنگائی جیسے مسائل سے بھی دوچار کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں اور دونوں ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بددعائیں دیے رہے ہیں۔ موجودہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے جوکہ عوام دشمن بجٹ ہے جس میں ٹیکسوں سے عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے ، مگر اس کے باوجود عمران خان خود کو عوام کا درد مند کہتا ہے-
مرزا الطاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرزاپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایک دن ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لیجائیں گے اور آج عوام نے مان لیا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ ٹھیک ہے لوگوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے بیانیے سے ہی پاکستان میں ترقی آسکتی ہے .
مسلم لیگ (ن) ریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیسے آج بھٹو اپنے نظریہ کی وجہ سے زندہ ہے اسی طرح آپ میاں محمد نواز شریف کو تو قید کر سکتے ہیں پر میاں محمد نواز شریف کے نظریہ کو قید نہیں کرسکتے۔ آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ عوام تسلیم کر چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر راجہ یعقوب کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ سعودی عرب کی ہر گلی میں پہنچا دیا ہے اور ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔.
دیگرمقررین میں صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر حاجی احسان دانش، ڈاکٹر نعیم، رانا خادم حسین، فیصل مغل، احسان دانش، ہمایوں مسعود، اقبال ودود نے بھی خطاب کیا-
آخرمیں چوہدری عبدالمجید، رانا اشرف ، سردار شبیب، میاں طارق جنید، جنید احمد عباسی، حافظ ارشد محمود، اجمل اوررانا عظیم نےمسلم لیگی عہدیداروں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں قاری عبدالرحمن نے تلاوت قران پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ ناصر محمود نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔