ثروت غزالی کے اعزازمیں نشست
فرینڈز آف ہمونیٹی (ایف او ایچ) کے سیکریٹری جنرل احتشام ارشد نظامی نے جرمنی برلن میں مقیم نامور شاعر، ناول نگار،مختصر کہانیاں اور کئی کتابوں کے مصنف ثروت غزالی کو امریکا شکاگو مدعو کیا اور انکے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ایف اوایف کے صدر احمد کریم جنگدہ ، اردو انسٹیٹوٹ کے صدر امین حیدر، معروف شاعر حشمت سہیل، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سندھ وکیل جمالی، بیورچیف اردو ٹائمز طارق خواجہ،جمیل صدیقی عارف صدیقی اور حق صاحب نےشرکت کی۔ اس موقع ثروت جمالی اور حشمت سہیل نے اپنی سلیکٹیڈ شاعرا نہ کلام پیش کیا۔ امین حیدر نے اردو شاعری اور شکاگو میں اردو ادب کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ احمد جنگدہ نے مہمانوں سے درخواست کی کہ وہ انسانیت کی بھلائی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کریں۔
ثروت غزالی یقین دہانی کرائی کہ وہ بنگلادیش کے کیمپوں میں محصور لوگوں کے مسلہٰ کو برلن ایف او ایچ کےنمائندہ کے طور پراجاگر کریں گے ۔احمد جنگدہ نے مہمانوں کو ایف او ایچ کی ٹی شرٹ اور میگزین تقسیم کیا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنی سالگرہ کاکیک بھی کاٹا۔ ثروت غزالی اور حشمت سہیل نے آپس میں اپنی کتابوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ بھی کیا۔