میہڑ،ہومیوپیتھک کوالیفائیڈ فاضل طب وجرا حکیموں کاگرفتار کیخلاف احتجاج

448

میہڑ(نمائندہ جسارت)میہڑ پولیس کی جانب سے حراساں اور بلاجواز طور ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف ہومیوپیتھک کوالیفائیڈ فاضل طب وجرا حکیموں کا ہنگامی اجلاس تحفظ کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق میہڑ میں ہومیوپیتھک کوالیفائیڈ فاضل طب وجرا حکیموں کا ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہمین کمار ،معراج الٰہی بخش چانڈیو، ممتاز علی سومرو، مکیش کمار، بخت علی کھوسو، رجب علی کلہوڑو ،خادم حسین خاصخیلی اور بشیر احمد برڑو کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے کہا کہ پولیس بغیر کسی ثبوت اور بغیر کسی ہیلتھ ادارے کی ٹیم کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو حراساں کر کے گرفتار کر رہے ہیں ایک روز پہلے رادھن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد وارث تگڑ کو گرفتار کیا گیا اور سندھ کے مختلف شہروں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر اور حکیموں کو گرفتار کیا گیا ہے، ہم اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھک اور نیشنل کونسل فار طب سے رجسٹرڈ ہیں جس کا آج سندھ پبلک ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے اشتہار جاری ہوا ہے جس میں واضح لکھا ہوا ہے کہ ایسی ڈگری رکھنے والے ہومیوپیتھک ڈاکٹر اتائی نہیں ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہیے ہمیں نیشنل کونسل فار طب آف پاکستان سے رجسٹرڈ لیٹر ملا ہوا ہے جس میں ہمیں کو پریکٹس کرنے کا بالکل حق ہے ۔انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمیں بلاجواز طور پر حراساں کر رہی ہے ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہم خود اتائی ڈاکٹروں کے خلاف ہیں اور اتائیوں کے بجائے ہم سے ظلم بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہر سال ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کے انتخابات بھی ہوتے ہیں وہ انتخابات بھی ڈی ایچ او کی زیر نگرانی ہوتے ہیں۔ ہم ہیلتھ کیئر آف پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں ہم کو پریکٹس کرنے کا پورا حق ہے ہمارے خلاف ہونے والی سازشیں بند کر کے ہمیں انصاف دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہم جلد ایس ایس پی دادو سے مل کر اپنے تحفظات کیلیے عدالت میں پٹیشن دائر کر کے انصاف کی اپیل کریں گے۔