خانپور مہر، بمبلی نہر میں 100 فٹ  چوڑا شگاف، سیکڑوں ایکڑ زیرآب

206

خانپور مہر(آئی این پی ) خانپور مہر کے قریب پکی گوہی کے مقام پر بمبلی نہر میں ایک سو فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی کپاس اور گنے کی فصلیں زیرآب آ گئیں، اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ نہیں پہنچ سکا۔خانپور مہر کے قریب گاں پکی گوہی کے مقام پر بمبلی نہر میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف کے باعث سیکڑوں ایکڑ کپاس اور گنے کی فصلیں پانی میں گھر گئیں، متاثرین نے نہر کا پانی بند نہ کرنے اور محکمہ انہار عملے کے نہ پہنچنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم نے شگاف پڑنے کی اطلاع محکمہ انہار کو دی لیکن تاحال محکمہ انہار کا نہ تو عملہ پہنچا ہے اور نہ ہی نہر کے پانی کو بند کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہو گیا ہے اور اب مزید نقصان کا بھی خدشہ ہے، اہل علائقہ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے مصروف عمل ہیں۔