ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن  28 جولائی کو منایا جائے گا

177

لاہور(اے پی پی )پا کستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن 28 جولائی کو منایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو جگر کے مہلک امراض سے بچائوکے با رے میں شعور و آگاہی فرا ہم کر نا ہے تا کہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔اس دن کے حوا لے سے سرکاری و غیر سرکا ری سطح پر مختلف آگہی سیمینارز ، ورکشاپس اور کانفرنسز منعقد ہونگی جبکہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کے علاوہ اس مہلک بیما ری پر کا م کرنے والی مختلف فلا حی تنظیمیں بھی آگہی سیمینارز اور واکس کا اہتمام کریں گی ۔طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میںجگر کے امراض کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ غیر معیاری طرز زندگی اور مضر صحت پانی ہے۔