ڈی پی او کا اردل روم کا انعقاد، کرپشن اور رشوت کے  الزامات ثابت ہونے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو فارغ

292

سرگودھا (اے پی پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے اردل روم میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد کو کرپشن اور رشوت کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریاض احمد نے امداد حسین سے دکان خالی کرانے کے لیے رشوت طلب کی جس کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری ایس پی انوسٹی گیشن سرگودہا نے کی۔ دوران ِانکوائری کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے اے ایس آئی ریاض احمد کو نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ سب انسپکٹر محمود حشمت ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد ثقلین اور محمد حسنین کو ناقص کارکردگی پر معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کیے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ کرپٹ ملازمان کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا ۔