ٹرک نے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹیوں کوکچل دیا  2بہنیں جاں بحق ،باپ اور2بہنیںشدیدزخمی

261

ملتان (اے پی پی)ہیڈمحمدوالاپرپل چناب کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوارباپ بیٹیوں کو کچل دیا۔اس المناک حادثے میں2بہنیں موقع پرجاں بحق ہوگئیں جبکہ باپ اوردوبیٹیوں کو شدیدزخمی حالت میں نشتراسپتال میں منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔جاں بحق ہونے والی بہنوںخدیجہ ولدناصراورکاجل ولدناصر کی عمریں بالترتیب 11اور18سال ہیں۔جبکہ تین زخمیوں میں ناصرولدبہادرعمر45سال ،نفیسہ دخترناصرعمر11سال پٹھائی دخترناصرعمر 8سال شامل ہیں ۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ دوپہر12بجے کے قریب پیش آیا۔پانچوں افرادایک ہی موٹرسائیکل پرسوارتھے۔نشتراسپتال میں باقی زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔