سکھر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 33 ملزمان گرفتار

272

 

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایات پر پولیس کا ایکٹیو کرمنل، موٹرسائیکل چور، سماجی برائیوں میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس کی مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش، شرابی جواری، بکی ڈیلرز سمیت 33 ملزمان گرفتارکر کے شراب و منشیات، اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل، جوئے سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کیمطابق سی سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پرپرانہ سکھر کے علاقے میں کاروائی آکڑا ڈیلر سمیت تین ملزمان گرفتار مقدمہ درج آکڑا بکس، نقدی موبائل فون برآمد، گرفتار ملزمان میں شفیق اور فصیح میرانی شامل ہیں۔ آباد پولیس کی سندھ سوسائٹی کے علاقے میں اطلاع پر چھاپے کے دوران اتائی ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان ڈاکٹر مشکور کو گرفتار کرکے کلینک سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ گٹکا چھالیہ فروش سجاول میرانی کو بھی گرفتار بھاری مقدار میں پان پراگ، مضر صحت چھالیہ گٹکا برآمد کیا گیا، نیوپنڈ کی حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،روہڑی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مسافر گاڑیوں میں غیر معیاری سیلنڈرز استعمال کرنے والے ڈرائیورز منشیات فروش مفرور سمیت 8 ملزمان گرفتارکر لیے گئے بھاری مقدار میں چرس، دیگر مال برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان میں ڈرائیور جہانگیر برڑو، اللہ ڈتو مفرور ملزم جمیل احمد, منشیات فروش علی ڈنو مھتم، سجاد لنگاہ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب فراز الدین شر، اتائی ڈاکٹر بلال احمد، ڈرائیور نجیب بروہی شامل ہیں۔صالح پٹ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری محب مہر کو گرفتار کرلیا جبکہ ناکہ بندی کے دوران کارروائی منشیات فروش انور کرسی جتوئی کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پٹنی پولیس نے جواری، منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتارکیا، پنوعاقل پولیس نے گٹکا مضر صحت چھالیہ فروش احسان اللہ سانگی کو گرفتار کیا۔