سندھ حکومت عوام کو جائز حق دینے میں ناکام ہوچکی ہے،مظاہرین

207

بدین(نمائندہ جسارت)بدین میں عوامی تحریک کی جانب سے پانی کی قلت مہنگائی ،خواتین اور بچوں پر بہیمانہ تشدد کے خلاف بدین میں احتجاج کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک ضلع بدین کے صدر کامران لاکھو ایڈوکیٹ ،سانول گوپانگ ، رمضان رند و دیگر کی قیادت میں مردوں و خواتین نے سوکھ جانے والے پودے اپنے ہاتھوں میں اٹھاکر بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو جائز حق دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے بدین ضلع میں ایک سال سے زرعی پانی قلت پید ا کرکے بدین ضلع کی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روٹی کپڑا مکان کا نعرے لگانے والوں نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہیں اور مکان کا دعویٰ کرنے والوں نے مکان کی چھتیں بھی چھین لی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدین ضلع سے زرعی کی قلت کو ختم کیا جائے اور سندھ میں بچوں پر تشدد کے ہونے والے واقعات کی تحقیقات کرائی جائے اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ۔