شکارپور، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ کی خودکشی

213

شکارپور (نمائندہ جسارت) گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے خودکشی کرلی۔ شکارپور کے گاؤں بالاچ جعفری اور لوڈرا تھانے کی حدود میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر دو بچوں کے باپ 60 سالہ دیدار لہر نے خود پر فائر کرکے خودکشی کرلی، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو سول اسپتال شکارپور پہنچایا، جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ دوسری جانب لوڈرا تھانے کے ایس ایچ او نزاکت جوکھیو نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے اندر دو بچوں کے والد دیدار لہر نے پستول کا فائر کرکے خودکشی کی ہے، جس کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے، پستول اور گولی کا خول اپنے قبضے میں کرلیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورثا کے مطابق دیدار لہر کا ذہنی توازن درست نہیں تھا، جس کا علاج چل رہا تھا۔