بہاولپور میں اے این ایف کی کارروائی، 4 من چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

232

بہاولپور (آئی این پی ) بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے این ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش جاری ہے، گرفتار افراد میں ن لیگ کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا بھی شامل ہے، کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔