واٹر سپلائی پبلک ہیلتھ کے سپرد کرنے کے بعد متعدد علاقوں میں فراہمی بند

63

بدین (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی بدین کا واٹر سپلائی پبلک ہیلتھ کے سپرد کرنے کے بعد متعدد علاقوں میں پانی سپلائی ایک ہفتے سے بند کردی گئی، موٹریں خراب ہونے کا بہانا بنا کر شہریوں کو پینے کے پانی سے بھی محروم کردیا گیا۔ بدین شہر کے کینٹ روڈ وارڈ نمبر پر قائم پانچ سے نجی اسکولز و کالج اہم مرکز علاقہ حیدر ٹائون میں ایک ہفتہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت، علاقہ مکین سمیت اسکولز کے مالکان بھی پریشان ہوکر رہ گئے اسکولز مالکان نے بچوں کے لیے پانی کا متبادل انتظام کرلیا، مختلف اسکولز میں پانی کین ٹینکر خرید ے گئے، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ واٹر سپلائی کے انچارج کا تبادلہ کرنے کے بعد بدین شہر میں متعدد علاقوں میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدین شہر کے وسط میں قائم قاضیہ نہر میں پانی جاری ہونے کے باوجود شہریوں کو پانی نہیں دیا جارہا ہے، جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہورہے ہیں، پبلک ہیلتھ کے آفیسر سے جب فون پر رابطہ کیا جاتا ہے تووہ کال ریسیو کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ بدین کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ بدین شہر کینٹ روڈ پر علاقہ حیدر ٹائون میں پانی کی عدم دستیابی کا فوری نوٹس لے کر واٹر سپلائی کے انچارج کیخلاف کارروائی کرکے شہریوں کو بروقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔