پی ٹی آئی جمہوری اور عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے

218

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمران قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو سندھ کے صدر، صداقت جتوئی کو سینئر نائب صدر، پپو خان چاچڑ کو نائب صدر، آغا تیمور کو نائب صدر، محفوظ عرسانی کو جنرل سیکرٹری، سید اظہرالحسن کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اشرف قریشی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کراچی، طاہر شاہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکھر ڈویژن، راجہ خان جاکھرانی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری میرپورخاص ڈویژن، عنایت حسن کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری بینظیر آباد ڈویژن، حاجی خاوند بخش جیجہو کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن، ارسلان فیصل مرزا فنانس سیکرٹری اور جمال صدیقی کو انفارمیشن سیکرٹری بنائے جانے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جمہوری اور عوام کی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جس نے مختصر مدت میں اپنی بہترین کارکردگی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر نہ صرف مرکزی حکومت بلکہ صوبوں میں بھی حکومتیں قائم کیں اور اب فاٹا کے انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں نے بھرپور کامیابیاں حاصل کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کی نہ صرف ملک کے چاروں صوبوں بلکہ فاٹا تک میں نمائندگی موجود ہے اور لاکھوں کی تعداد میں کارکنان کے علاوہ ہمدردوں اور تحریک انصاف کو پسند کرنے والوں کی تعداد لامحدود ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور نظریے کے مطابق ملک میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔