عارضی ملازمین کو مستقبل کرنے کیلیے اقدامات کررہے ہیں،عبدالطیف نظامانی

199

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ان کی اجرتوں میں کمی کا فرق بھی سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں دور کیا جارہا ہے۔ ملازمین کے بچوں کو کوٹے کے مطابق بھرتی کیا جائے گا۔ ڈویژنل اکائونٹس آفیسر کو 10سالہ سروس پر BPS-17 دیا جائے گا، فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو کم از کم 15 دن ٹی اے الائونس کی منظوری، یو ٹی ایس، ٹی ایس یو ملازمین کی ترقیوں کے لیے بورڈ کو فائنل کیا جارہا ہے۔ صحت پالیسی کے تحت ان علاقوں میں جہاں ادارے کی جانب سے طبی سہولیات نہیں ہیں ان کو 1500روپے تک اضافی ادائیگی کی جائے گی۔ ان فیصلوں کا اطلاق آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے اور حیسکو انتظامیہ کے مابین اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس موقع پر سی بی اے یونین کی نمائندگی صدر یونین عبداللطیف نظامانی جبکہ حیسکو کی نمائندگی ڈائریکٹر ایچ آر ایم شفیق میمن کررہے تھے اور ان کی معاونت کے لیے لونگ خان جاکھرانی، علی خان جمالی، مانجھی خان کے علاوہ سی بی اے یونین کے دیگر عہدیداران صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، اعظم خان، محمد حنیف خان، اسلم میمن، نور نبی بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ اجلاس میں اُن فیصلوں پر جو طویل عرصے سے مؤخر چلے آرہے تھے ان پر گفتگو ہوئی۔ 6 سال سے زائد عرصے سے کم اجرتوں پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کام آخری مراحل میں ہے اور ان کی اجرتیں سال بہ سال بڑھائی جائیں گی۔ ملازمین کے بچوں کو نوکریوں کے اعلان کیساتھ کوٹے کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔ اسی طرح دوران ملازمت طبّی بنیاد پر ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو بھی سی (C) کوٹے میں بھرتی کیا جائے گا۔ ڈویژنل اکائونس آفیسر کو ڈیڈ کیڈر کے تحت 10 سال کی بنیاد پر 17واں اسکیل منظور کرلیا گیا ہے۔ فنی ملازمین جو فیلڈ میں کام کرتے ہیں ان کے ٹی اے کی حد بڑھا کر 15 روز ماہوار کردی گئی ہے۔ یو ٹی ایس اور ٹی ایس یو کے حامل اسٹاف کی ترقیوں کے بورڈ تشکیل دے کر کام کو مکمل کیا جائیگا۔ ملازمین کو صحت پالیسی کے تحت ماہوار طبّی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث 1500 روپے تک خصوصی طور پر ادائیگی کی جائے گی، اس کے علاوہ دیگر مسائل کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔