رکشہ ڈرائیورز کے مسائل حل نہ ہوئے تو پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہوں گے، مجیب الرحمن

130

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آٹو رکشہ ٹرانسپورٹ ڈرائیورز یونین کا اہم اجلاس صدر مجیب الرحمن کی زیر صدات ہوا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اگر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل حل نہ ہوئے تو پہیہ جام ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سی این جی قیمت بڑھانے، ٹیکسوں میں اضافے اور رکشوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کاروبار بالکل ختم ہوکر رہ گیا ہے اور دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہوچکا ہے۔