آٹھ مختلف امتحان پاس کرنے کے بعد بھی امیدواروں کو آفر آرڈر نہیں ملے

174

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس یو میں کمانڈو کی نوکری کے لیے آٹھ مختلف امتحان پاس کرنے کے بعد بھی امیدواروں کو آفر آرڈر نہیں ملنے کے خلاف ایس ایس یو پاس امیدواروں نے اولد کیمپس سے پریس کلب تک احتجاج مارچ کیا اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر نغمہ‘ کنول‘ نوید‘ امیر حسن سومرو ودیگر کہا کہ تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے باجوو دو سال سے آفر لیٹر کے منتظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے آٹھ ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے جسمانی تحریری‘سائیکو میٹرک اودیگر شامل ہے جو کہ ہم نے پاس کرلیے لیکن اس کے باوجود صرف من پسند افراد کو نواز جارہاہے اور انہیں کو آفر لیٹ دیے گئے ہیں اور ہمیں ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ شروع میں ایسی کوئی بات نہیں کہی گئی تھی۔ انہوںنے متنبہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات تقسیم نہ گئے تو ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔