ڈگری، ڈپٹی کمشنر کل کھلی کچہری کریں گے

141

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر میرپور خاص سید مہدی شاہ 23 جولائی بروز منگل کو تعلقہ اسپتال ڈگری میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ اور چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر میرپور خاص سید مہدی شاہ تعلقہ اسپتال ڈگری میں موجود سہولیات، صفائی اور دیگر امور کے حوالے سے کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنیں گے۔