لاڑکانہ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق

175

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے نواحی گاؤں دڑو لبانو میں ماں اور اس کے دو بچے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے، ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنے پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔ گڑھی خدا بخش تھانے کی حدود گاؤں دڑو لبانو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے، گھر میں پانی کی موٹر سے 4 سالہ بچہ اللہ ڈنو چہوان کو کرنٹ لگا تو بیٹے کو بچانے کے لیے والدہ زرینہ خاتون چہوان اور اس کے پیچھے بہن افسانہ چہوان بھی پہنچی، اس کو بچاتے ہوئے وہ دونوں بھی بجلی کے کرنٹ کی زد میں آکر جان بحق ہوگئے۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہونے پر علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بجلی کے کرنٹ کے باعث پیش آیا۔ اطلاع پر لاشوں کو بنگل دیرو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔