شہرمیںرہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے،مورس سنی

159

کراچی(پ ر)کرسچن ویلفیئرفائونڈیشن کے صدر مورس سنی نے شہر میںرہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں۔دن دہاڑے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔جبکہ پولیس اہلکار تلاشی کے نام پر عام اور شریف لوگوں کو بے جا تنگ اور پریشان کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بینکوں اوربازار کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں ۔