پولیس چھاپوںودیگرکارروائیوںمیں114ملزم گرفتار

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور دوسری کارروائیوں میں 114ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میںپولیس اہلکارکے قاتل،گاڑیاں چوری کرنے والے میاں بیوی، ٹارگٹ کلر کے علاوہ ڈکیت،رہزن اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے منشیات فروشی اور گاڑیوں کی چوری میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میںمیںبیوی اور تین لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزم شاہ رخ اور اس کی بیوی نادیہ گاڑیوںکی چوری میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے منشیات، اسلحہ اور چوری شدہ 5 گاڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا نیٹ ورک بلوچستان میں ہے، ملزمان کو چھوٹی کار کے 30 سے 40 ہزا روپے ملتے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے پوش علاقوں میں ڈانس پارٹیز میں کرسٹل اور آئس کی فروخت کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے نیٹ ورک نے بلوچستان میں نجی جیل بنا رکھی ہے۔ادھر پولیس اہلکار زاہد عظیم کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔سعید آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے تیسرے مفرور ساتھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔آرٹلری میدان پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلر اقبال احمد چانڈیو کو گر فتارکرلیا ،ملزم کے خلاف قمبر سٹی تھانہ میں قتل سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج ہیں،الفلاح پولیس نے 2 موٹر سائیکل چور ساجد اور سلیمان کو گرفتار کرلیا جن سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمدہوئی ،گڈاپ پولیس نے منشیات فروش ملزم گل ندیم عرف دلاورکوگرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈھائی کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمدہوئی۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کاروائیوں میں 3 مفرور ملزمان سمیت 35 ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے 7 پستول، 2, کلو 710 گرام چرس، 2363 پڑیا اور 10 عدد ٹب گٹکا، 25 کلو گرام چھالیہ ودیگر سامان برآمد۔ ائیرپورٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل کی ترسیل ناکام بنا دی۔پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کارروائی کے ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس سے 750 بوریاں چھالیہ اور 150کلو کیمیکل برآمدہوا پولیس نے ٹرک اپنے قبضے میںلے کر اس کے ڈرائیور شجاعت کو گرفتار کرلیا۔سہراب گوٹھ پولیس نے لاکھوں کی مالیت کا غیر ملکی گٹکا برآمدکر کے ایک ملزم ثناء اللہ کوگرفتار کرلیا۔ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں 5 مفرور بھی شامل ہیں ان ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 7 پستول، 19 راونڈ, 5960 گرام چرس, 1110 گرام ہیروئن، 1 گیس سلنڈر, 13 کلو گٹکا اور 1 موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ 7 گاڑیاں قبضہ پولیس میں لی گئی ہیں ،ملیر سٹی پولیس نے ایک منشیات فروش عبدالرشیدکو غریب آباد سے گرفتارکرلیا جس سے 200 گرام سے زائد ہیروئن اور نقدی برآمدہوئی۔ ادھر رینجرز نے کورنگی ،بلدیہ ٹائون میں کارروائی کرتے ہو ئے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان عدیل ، زین اور شاہدکو گرفتار کرلیا جب کہ کھوکھراپار سے منشیات فروش نذیر کوگرفتار کرلیا۔