جرائم پیشہ افراد کو چھاپے کی اطلاع دینے والا سب انسپکٹر معطل

191

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جرائم پیشہ افراد کو چھاپے کی اطلاع دینے والے سب انسپکٹر کو معطل اور جرائم پر قابو نہ پانے پر سعود آباد تھانے کے ایس ایچ او کوتبدیل کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد تھانے کے سب انسپکٹر طیب رک کو عہدے سے ہٹادیا گیا،ان کی جگہ انسپکٹر شاہ رخ شیخ کو تعینات کیا گیاہے،سابق ایس ایچ او سعودآباد طیب رک کے علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیاں عروج پر تھیں،گزشتہ دو ہفتے قبل بھی تھانہ سعود آباد کی حدود میں کسی اور افسر کے ذریعے چھاپا مار کارروائی کی گئی تھی جس میں 4،5 کمیلے پکڑے گئے تھے جہاں سے مضر صحت گوشت شہر میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ادھر ایس ایس پی ویسٹ کے ٹیم انچارج سب انسپکٹر چودھری نذیر کو ڈی آئی جی ویسٹ نے معطل کردیا،سب انسپکٹر چودھری نذیر کو ہیڈ کوارٹر ویسٹ رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ مذکورہ سب انسپکٹر کی گزشتہ روز آڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں سب انسپکٹر جرائم پیشہ عناصر کو چھاپے سے پہلے اطلاع فراہم کررہا تھا۔