باصلاحیت طلبہ کیلیے سمرکیمپ کا انعقاد 23 تا27 جولائی ہوگا

171

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی بی سی سی (انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین) کے تحت ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے باصلاحیت طلبہ کیلیے سمرکیمپ کا انعقاد 23جولائی سے 27جولائی تک کیا جارہا ہے۔ سمر کیمپ میں طلبہ کو تفریحی مقامات کے علاوہ پارلیمنٹ ہائوس، ایوان صدر اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا وزٹ بھی کرایا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سمرکیمپ میں شرکت کیلیے کراچی کے ایسے طلبہ کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ائر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں امتیازی نمبر حاصل کیے ہیں۔