اللہ بخش ولیج کے رہائشی کے قاتل گرفتار کیے جائیں،احراراالاسلام

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے آئی یوتھ احسن آباد کے صدر احرارالاسلام نے گزشتہ روز حلقہ پی ایس 99 میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اللہ بخش ولیج کے رہائشی شخص کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر احرارالاسلام نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے شخص کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔