بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کو شعار بنا نا ہوگا،سنی تحریک

142

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیںگے، عوامی مسائل کے حل کے جدوجہد کرتے رہیںگے،بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کو شعار بنا نا ہوگا،صحافی برادری،وکلا ،اساتذہ اور علمائے کرام سول سوسائٹی فرقہ واریت،لسانیت کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کریں،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کر ہی مستحکم وخوشحال پاکستان کی طرف بڑھا جاسکتا ہے،معاشی استحکام کے بغیر کوئی ملک آگے کی طرف نہیں بڑھ سکتا،حکومت معاشی استحکام کے لیے عوام وتاجر دوست پالیسیوں کو عملی جامہ پہنائے۔