حکومت ملک و ملت کے غداروں کے دبائو میں نہ آئے،ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر

125

کراچی (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرنے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ منکرین ختم نبوت دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں، لیکن انہیں اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ پاکستان کے عوام عقیدئہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سر دھڑ کی بازی لگادینے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہا کہ حکومت ملک وملت کے غداروںکے دباؤمیںنہ منکرین ختم نبوت کی خلاف اسلام اور خلافِ پاکستان سرگرمیوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئین و قانون کا پابند بنائے۔