ملک کی سب سے بڑی ٹیلی اسکوپ نصب کرنے کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

112

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری آسٹروفزکس کی نوتزئین وآرائش کردہ رسدگاہ اور 16 انچ میڈ ٹیلی اسکوپ کو نصب کرنے کی افتتاحی تقریب (آج ) پیر کو شام 5بجے فلکیاتی رسد گاہ جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی افتتاحی تقریب کی صدارت کریں گے جبکہ میجر جنرل عامر ندیم چیئرمین سپارکو مہمان خصوصی ہوں گے۔ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری آسٹروفزکس جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اقبال کے مطابق مذکورہ عمارت کی تزئین وآرائش اور ٹیلی اسکوپ کی تنصیب کے لیے اسپارکو کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی گئی ہے۔