محمد حسین محنتی ، کاشف شیخ و دیگر ذمے داران کا راشدقریشی سے اظہار تعزیت

258

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، قیم کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمے داران نے جماعت اسلامی کراچی کے نائب قیم راشد قریشی کی پھوپھی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔