قوم قادیانیت نوازی برداشت نہیں کریگی، متحدہ تحریک ختم نبوت

277

لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کا وفد امریکا میں قادیانیوںسے ہوشیار رہیں اور امریکی دبائومیں عقیدہ ٔناموس رسالت اور عقیدۂ ختم نبوت پر کسی قسم کا وار نہ چلنے دے۔ قائد احرار سید عطاالمہیمن بخاری ، مولانا زاہد الراشدی ، مولانا عبدالرئوف فاروقی، حافظ عاکف سعید ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، مولانا محمد امجد خان ، مولانا محمدالیاس چنیوٹی ، سید محمد کفیل بخاری ، قاری شبیر احمد عثمانی اور دیگر رہنمائوںنے انتباہ کیاہے کہ وطن عزیز کی سیاسی قیادت کان کھول کر سن لے کہ یہ قوم ہرچیز برداشت کرسکتی ہے لیکن توہین رسالت اور قادیانیت نوازی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران سیاسی قیادت اہل اسلام کے بنیادی عقائد اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہ کرے اورنہ ہی کوئی نرمی اختیار کرے ورنہ قوم اسے ہرگز قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ قادیانی لابی اسلام اور وطن عزیز کے خلاف امریکی دبائو بڑھانا چاہتی ہے جس کے لیے بین الاقوامی سطح پر لابنگ بھی کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہودی لابی نے قادیانیوںکو آئین پاکستان کے خلاف لابنگ کے لیے خطیر رقم دی ہے۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویرالحسن احرار نے کہا کہ قادیانی سرغنہ مرزامسرور کسی گہری سازش کے نتیجے میں آئین پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہاہے اگر قانون کے مطابق اس صورتحال کا تدارک نہ کیاگیا توہولناک کشیدگی جنم لے گی اور اس کی ذمے داری قادیانیوںاور حکمرانوں پر عاید ہوگی ۔ باخبر ذرائع کے مطابق تحریک ختم نبوت میں شامل جماعتیں متوقع احتجاج کے لیے صلاح مشورے کررہی ہیں۔
متحدہ تحریک ختم نبوت