مریم نواز کی ریلی میں رکاوٹیں ڈالنا قابل مذمت ہے، ترجمان بلاول

189

اسلام آباد(صباح نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کے ترجمان نے (ن ) لیگ کے کارکنوں کی گرفتاری اور مریم نواز کی فیصل آباد ریلی میں رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کی ہے،ترجمان نواز کھوکھر نے کہا کہ احتجاج اور عوام سے رابطہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی جمہوری حق ہے ، خان صاحب ملک میں یک جماعتی نظام چاہتے ہیں،اپوزیشن کو سیاست کرنے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی۔ اپوزیشن کے جلسے اور پریس کانفرنس دکھانے والے نیوز چینلز تک بند کیے جا رہے ہیں ۔ترجمان نے کہا ہے کہ
ان آمرانہ ہتھکنڈوں سے عوام مرعوب ہوگیے نہ فزدہ ، اوچھے ہتھکنڈے اپوزیشن کو مزید مضبوط کر رہے ہیں ۔پی پی اور نون لیگ کی حکومتوں میں تو خان صاحب کو ہر جگہ ریلی اور جلسے کی اجازت تھی ۔ خان صاحب کی گھنٹوں لمبی اور اخلاقیات سے عاری تقاریر تک میڈیا پر نشر ہوتی رہیں ، ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت جمہوریت کرتے عمران خان بدترین آمر بن چکے ہیں۔
ترجمان بلاول