خلیج فارس میں تناؤجنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے‘ جرمنی

258

برلن ( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے ایک برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے سے خلیج فارس میں تناؤ بڑھا ہے جو جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جرمن اخبار ’بِلڈ‘ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں
ہائیکو ماس نے کہا کہ کسی فوجی تنازعے کی صورت میں کوئی بھی فاتح نہیں ہو گا کیونکہ یہ تصادم قابو سے باہر بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ایرانی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچائیں۔
جرمنی