کامیاب آزاد امیدواروں کو وزیراعلیٰ پختونخواکی پارٹی میں شمولیت کی دعوت

187

پشاور(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلی محمود خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ قبائلی اضلاع کے انتخابات اور دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلی محمود خان نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں انتخابات انتہائی پرامن اور شفاف رہے، وزیر اعلی نے آزاد کامیاب ہونے والے ممبران کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ ہم سب مل کر فاٹا کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ صوبائی حکومت فاٹا میں ترقی کا نیا جال بچھائے اور لوگوں کی مشکلات حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ پرامن اور محب وطن ہیں بدقسمتی سے ان کوماضی محروم رکھا گیا تھا اب وقت آگیا ہے کہ ان کو مین سٹریم سیاست میں مواقع دیے جائیں۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے فاٹا ترقی کرسکے گا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پوری دنیا فاٹا میں ہونے والے انتخابات کی تعریف ہو رہی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ انتخابات انتہائی پرامن اور شفاف ہوئے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ فاٹا کے اندر انتخابات پرامن طور پر ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کو شکست ہوئی ہے۔
کامیاب آزاد امیدوار