ملکی داخلی صورتحال بہتر ہے،فورسز کی توجہ بلوچستان پر ہے ،آصف غفور

304

واشنگٹن (صباح نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہائوس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے‘ بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں‘ اب سیکورٹی فورسز کی بنیادی توجہ بلوچستان کی طرف ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف پنٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر بحالی کا کام جاری ہے‘ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے‘سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات
بتدریج کم ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں‘ پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے‘ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا‘ بیرون ملک پاکستانی میڈیا کا پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے۔
آصف غفور