صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس کل ،صدر نے یکم اگست کو طلب کرلیا

296

اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس کل جب کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یکم اگست کو طلب کرلیا۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر منگل کو ہونے والے غیرمعمولی اجلاس کا تاحال ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا۔ اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔ ارکان سینیٹ کو اجلاس کی طلبی کے بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کا نوٹس تو جاری کیا گیا ہے تاہم ایجنڈا تاحال سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے حکومت نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ بڑی تعداد میں وفاقی وزرا اجلاس میں شریک ہوںگے اور چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ بعض ذرائع کا کے مطابق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ نہ کرائے جانے پر اپوزیشن کی طرف سے سخت ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے۔ دوسری جانبصدرمملکت کی جانب سے یکم اگست کو طلب کیے گئے سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈووی والا کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادوں پر خفیہ رائے شماری ہوگی۔ ارکان سینیٹ کی حمایت کے لیے دونوں اطراف سے رابطوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ