پاک ایران سرحد پر فائرنگ ،پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار ہلاک

191

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک ایران سرحد کے نزدیک فائرنگ سے پاسداران انقلاب کے 2 اہلکار ہلاک اور2 شدید زخمی ہوگئے۔ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق نامعلوم افراد نے پیٹرولنگ پر مامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سرکاری ٹیلی وڑن کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارناکے مطابق یہ واقعہ پاکستانی سرحد سے متصل ایرانی صوبہ بلوچستان سیستان میں پیش آیا۔