۔2018ء کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست تک توسیع

402

اسلام آباد(اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیئرمین سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ 2018ء کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019ء تک کی توسیع کر دی گئی ہے، شہری توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے بڑے گھر یا ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑی رکھتے ہیں ان پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنا لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں پہلے ہی 2 اگست 2019ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل شہری اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔
ٹیکس ریٹرن