امریکی حکام سے ملاقاتوں میں آرمی چیف کی موجودگی ضروری ہے‘ شاہ محمود

204

واشنگٹن(آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا وزیر اعظم کے ساتھ امریکا جانا کوئی انوکھی بات نہیں ، سابق ادوار میں بھی آرمی چیف وزرائے اعظم کے ساتھ دورے پر جاتے رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو دورہ امریکا کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں آرمی چیف کا ہونا بہت ضروری ہے ، ایف اے ٹی ایف سے بات چیت میں پیش رفت ہو  رہی ہے ،سب ٹھیک ہونا میں وقت لگے گا ،ہم عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر اپنا مؤقف پیش کریں گے ، عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے ہم اس کی بھی واپسی چاہیں گے ۔
شاہ محمود قریشی