سعودی حکومت نے سامان پرپلاسٹک لگانا ضروری قرار دیاہے،زرتاج گل

162

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت ہوائی اڈوں پر سامان پرپلاسٹک لگانا ضروری قرار دیاگیا ہے۔ اتوار کو ٹویٹر پیغام میں انہوں نے
کہاکہ بذریعہ ہوائی جہاز سفر میں بیگز پر پلاسٹک لگوانے کے معاملے پر انہوں نے سیکرٹری ایوی ایشن سے تفصیل حاصل کرلی ہے اور اب ان کے پاس اس حوالے سے مکمل تفصیلات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت دی گئی سہولت میں سامان پر پلاسٹک چڑھانے کا کہا تھا۔ ان کے مطابق اس طرح سامان چوری اور توڑ پھوڑ سے محفوظ رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پلاسٹک لگانے کی فیس 400 روپے سے کم کرکے 50 روپے کر دی گئی ہے۔
زرتاج گل