گلگت ،طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے 6رکنی ٹیم پہنچ گئی

197

گلگت (صباح نیوز) گلگت میں اے ٹی آر طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی ٹیم گلگت پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کو ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل چھ رکنی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں۔ حادثہ کا شکار طیارہ کی خاتون پائلٹ ، معاون پائلٹ اور ائیرہوسٹسز کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے طیارہ اور اس کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ بھی لیا۔ واضح رہے کہ ہفتے کی صبح اسلام آباد سے آنے والا اے ٹی آر طیارہ لینڈنگ کے وقت پھسل کر رن وے سے نیچے اتر گیا تھا تاہم حادثے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافرمحفوظ رہے تھے۔
طیارہ حادثہ تحقیقات