نیب کراچی نے نہرخیام کیس راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے کراچی بیورو میںچلنے والے نہر خیام کیس کو نیب راولپنڈی بیورو کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نہر خیام میں اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات کو روالپنڈی منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جلد ہی جاری کردیا جائے گا، ۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ نہر خیامکیس جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ سے جڑا ہواہے، پلاٹوں کی خریدو فروخت میں جعلی اکاؤنٹس کیاستعمال کاالزام ہے، جبکہ پلاٹوں کی رقم اومنی گروپ نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی۔ذرائع کے مطابق رقم بیرون ملک منظور قادرعرف کاکا کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، منظور قادرعرف کاکاسابق ڈی جی ایس بی سی اے ہیں جبکہ کمپنی کے مالک عباس علی آغا بھی دورانِ حراست منی لانڈرنگ کا انکشاف کرچکے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق رقم کی منی لانڈرنگ سے منتقلی پر کیس کو جے آئی ٹی کا حصہ بنایا گیا، الاٹمنٹ میں 11 سرکاری افسران بھی شامل ہیں جنہیںشامل تفتیش کیاجائے گا، تحقیقات اور ریفرنس راولپنڈی اور اسلام آباد میں دائر کیاجائے گا۔
نہر خیام کیس