القرآن

215

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(اس دن) ظالم انسان اپنے ہاتھ چبائے گا اور کہے گا ’’کاش میں نے رسولؐ کا ساتھ دیا ہوتا۔ ہائے میری کم بختی، کاش میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا۔ اس کے بہکائے میں آ کر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نکلا‘‘۔ اور رسولؐ کہے گا کہ ’’اے میرے رب، میری قوم کے لوگوں نے اس قرآن کو نشانہ تضحیک بنا لیا تھا‘‘۔
(الفرقان: 27-30)