انڈے کوفتے

653

اجزاء:
گریوی کے لیے:
پیاز پسی ہوئی آدھی پیالی
ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
تل ایک کھانے کا چمچ
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
دہی پھینٹا ہوا ایک پیالی
آئل آدھی پیالی
ترکیب:
چار انڈے ابال کر چھیل لیں اور ایک انڈا کوفتوں میں ڈالنے کے لیے رکھ دیں
پیاز ، ہری مرچیں ، ہرا دھنیا ، ادرک ، لہسن ، خشخاش اور بھنے چنے کو باریک پیس کر قیمے میں ملا دیں اور دوبارہ پیس لیں ۔ پھر اس میں نمک ، لال مرچ ، انڈا اور چور اکیے ہوئے ڈبل روٹی کے سلائس ملا دیں ۔ چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔
گریوی کے لیے بڑے سائز کے پین میں کوکنک آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ ہلکا گرم کر کے ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اور پیاز کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں ۔
دہی میں گریوی کے تمام مصالحے ملا کر پین میں ڈالیں اور اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے ۔ کوفتے ڈال کر پین کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ درمیان میں پین کو ایک سے دو مرتبہ کپڑے کی مدد سے ہلا لیں ۔ جب پانی خشک ہو جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے تو آدھی پیالی پانی اور ابلے ہوئے انڈے کاٹ کر ڈال دیں، تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں۔