سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ

236

سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا، سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سزا معطلی اور انتخابی اہلیت سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا، آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اپیل معطل ہونے سے سزا پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سزا معطلی سے جرم ثابت ہونے کی وجوہات ختم نہیں ہوتیں، سزا معطل ہونے سے نااہل شخص الیکشن کیلئے اہل نہیں ہو سکتا۔

فیصلے میں سپریم کورٹ نے واضح کیاہے کہ سزا کالعدم ہونے تک نااہلی برقرار رہے گی اور انتخابی اہلیت سزا معطلی کے وقت عدالت کی تحریری اجازت سے ہو سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلہ گجرات کے بلدیاتی امیدوار کی درخواست پر سنایا۔