رانا ثنا اللہ کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد

250

لاہور کی سیشن عدالت نے گرفتار رانا ثنا کو گھر کا کھانا دینے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثنااللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے رانا ثنااللہ کو پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

جیل حکام کی جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کو ان کی طبعیت کے مطابق کھانا دیا جا رہا ہے، ان کا روزانہ کی بنیاد پر میڈیکل بھی کیا جا رہا ہے، رانا ثنااللہ کی طبیعیت بالکل ٹھیک ہے۔

وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ بیمار ہیں ان کے صحت کے لیے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔