اسلام آباد ائیرپورٹ پراسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار گرفتار

352

اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پراسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکار پکڑا گیا، اہلکار سے موبائل فون سے بھرا بیگ برآمد کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ایف آئی اے اہلکار سے موبائل سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔ اے ایس ایف کے مطابق ایف آئی اے اہلکار 60 موبائل فون کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے، اہلکار موبائل فون سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہرلا رہا تھا،اہلکارنے موبائل سے بھرابیگ باتھ روم میں مسافرسے لیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق تلاشی لینے پر اے ایس ایف نے ایف آئی اے اہلکار سے بیگ برآمد کیا۔