قبائلی اضلاع میں تاریخ ساز انتخابات،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا

233

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشتوں پر انتخابات کے بعد 14 کے نتائج جاری کردئیے، نتائج کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے 5،5 نشستوں کے ساتھ انتخابی معرکہ اپنے نام کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5،5 نشستوں کے ساتھ میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کوئی سیٹ نہ جیت سکیں۔دیگر نشستوں پرجے یو آئی(ف) 2، اے این پی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہو گیا۔

نتائج کے مطابق پی کے 100 سے تحریک انصاف کی انور زیب 12951 ووٹ لے کر جیت گئے۔پی کے 101 باجوڑ سے تحریک انصاف کے اجمل 12194 جبکہ پی کے 102 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے سراج الدین 19088 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔اسی طرح پی کے 103 سے اے این پی کے نثار احمد نے 11247 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

پی کے 104 سے آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔پی کے 105 سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19733 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔پی کے 106 سے آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12814 ووٹ لے کر جیت گئے۔پی کے 107 سے آزاد امیدوار محمد شفیق 9796 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔پی کے 108 سے جے یو آئی (ف)کے محمد ریاض 11948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

نتائج کے مطابق پی کے 109 کرم 2 میں پی ٹی آئی کے سید اقبال میاں نے 39536 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔پی کی 110 سے آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18448 ووٹ لے کر اور پی کے 111 سے تحریک انصاف کے اقبال خان 10200 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔پی کے 115 میں جے یو آئی (ف)کے محمد شعیب 18102 ووٹ لے کر جبکہ پی کے 114 جنوبی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے نصیر اللہ خان 11114 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔